تازہ ترین

قاری فیض اللہ چترالی کا وادیِ کیلاش کے طلبہ کے لیے شاندار تحفہ: گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول رومبور میں جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح

چترال (چترال ایکسپریس)وادیِ کیلاش کے معروف علاقے رومبور کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں ممتاز علمی و دینی شخصیت حضرت قاری فیض اللہ چترالی کے تعاون سے جدید سہولیات سے آراستہ کمپیوٹر لیب قائم کر دی گئی ہے۔

​تفصیلات کے مطابق، اس اسکول میں بارہویں جماعت تک طلبہ و طالبات زیرِ تعلیم ہیں، جن میں تقریباً 60 فیصد کا تعلق اقلیتی غیر مسلم کیلاش برادری سے ہے، جبکہ 40 فیصد طلبہ مسلمان ہیں۔ قاری فیض اللہ چترالی کے اس اقدام کے تحت قائم کی گئی لیب وادی کے نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ آئی ٹی مہارتیں حاصل کرنے، اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ڈیجیٹل دنیا میں بااعتماد انداز سے آگے بڑھنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔

​علاقے کے عوام اور تعلیمی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قاری فیض اللہ چترالی کا یہ تعاون وادیِ کیلاش میں معیاری تعلیم اور روشن مستقبل کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

​اس لیب سے تربیت حاصل کرنے والے نوجوان نہ صرف اپنے لیے روزگار اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کر سکیں گے بلکہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے علاقے، ملک اور قوم کی تعمیر و ترقی میں بھی مؤثر کردار ادا کریں گے۔ علم، ہنر اور جدید ٹیکنالوجی کا یہ امتزاج وادیِ کیلاش کے نوجوانوں کے لیے امید، خوداعتمادی اور خوشحالی کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔