تازہ ترین

وریجون چھتانڈوک (اپر چترال)آگ سے رہائشی مکان کے کمرے اور مویشی خانے جل کر خاکستر

​اپر چترال (جمشید احمد):​اپر چترال کے علاقہ موڑکھو کے وریجون چھتانڈوک میں آگ لگنے کے ایک ہولناک واقعے میں ایک مقامی رہائشی کے مکانات اور مویشی خانے جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔ بروقت امدادی کارروائیوں کے باعث ایک بڑے جانی و مالی نقصان سے بچالیا گیا۔

​موصولہ تفصیلات کے مطابق، وریجون چھتانڈوک کے رہائشی ظہور الدین ولد سوروم خان کے رہائشی مکانات اور مویشی خانوں میں اچانک شدید قسم کی آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ دیکھتے ہی دیکھتے مویشی خانوں (پھستی) اور ملحقہ ایک اسٹور کو اپنی لپیٹ میں لے کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا، جبکہ رہائشی مکان کے چار کمروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ابتدائی طور پر آتشزدگی کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوکی ہے۔

​اہل علاقہ، ٹی ایم اے اور ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی:

​واقعے کی اطلاع ملتے ہی گاؤں کے مکین فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی۔ اس دوران تحصیل میونسپل انتظامیہ (TMA) موڑکھو کا اسٹاف، فائر بریگیڈ اور بونی سے ریسکیو 1122 کی مشینری اور اہلکار بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

​ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد کی مشترکہ اور بروقت کوششوں کے نتیجے میں آگ پر مکمل قابو پالیا گیا اور مزید نقصانات کو ہونے سے روک لیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے ریسکیو 1122 اور ٹی ایم اے عملے کی بروقت رسائی اور کارروائی کو سراہا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO