تازہ ترین

آئیڈیل فٹبال کلب نے مسلسل دوسری مرتبہ دروش چیمپئنز لیگ کا تاج اپنے نام کر لیا

چترال (چترال ایکسپریس) آئیڈیل فٹبال کلب نے دروش چیمپئنز لیگ سیزن 3کا ٹائٹل جیت کر مسلسل دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ فائنل میں دفاعی چیمپئن آئیڈیل فٹبال کلب نے میزبان لنگہ فائٹرز کلب کو پنلٹی ککس پر شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لنگہ فائٹرز کلب کے زیراہتمام منعقدہ دروش چیمپئنز لیگ سیزن 3 کا فائنل دفاعی چیمپئن آئیڈیل فٹبال کلب اور میزبان لنگہ فائٹرز کلب کے درمیان کھیلا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا اور مقررہ وقت تک میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔ بعد ازاں پنلٹی ککس پر آئیڈیل فٹبال کلب نے برتری حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور مسلسل دوسری مرتبہ لیگ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

آئیڈیل فٹبال کلب کے اسٹار کھلاڑی اظہاراللہ عرف اظہار لال کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، جبکہ لنگہ فائٹرز کلب کے کھلاڑی مظہر علی نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کیا۔

آئیڈیل فٹبال کلب کے جواد احمد نے ٹورنامنٹ کے دوران 9 گول اسکور کرکے ٹاپ اسکورر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

اس ٹورنمنٹ کے دوران آئیڈیل کلب ناقابل شکست رہی اور اپنے چاروں گروپ میچز جیت کر ٹاپ پر رہی نیز لیگ میں مجموعی طور پر 8 میچ کھیل کر 18 گولز کے ساتھ سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بھی رہی۔

واضح رہے کہ مقامی کلب لنگہ فائٹرز کی طرف سے دروش کی سطح پر پچھلے تین سال سے یہ ایونٹ تواتر کے ساتھ منعقد کیا جاتا ہے جو کہ نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے لئے اچھا پلیٹ فارم ہے۔ اس سال لیگ میں 20 ٹیموں نے حصہ لیا تھا جن میں مقامی کھلاڑیوں کے علاوہ لوئر اور اپر چترال کے نامور کھلاڑی بھی موجود تھے۔

کھیلوں کے حلقوں نے لنگہ فائٹرز کے زیر انتظام اس لیگ کے انعقاد کو سراہا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock