تازہ ترین

​لوئر چترال پولیس کے افسران اور جوانوں کے لیے سالانہ ‘چاند ماری’ کا باقاعدہ آغاز

چترال (چترال ایکسپریس)ریجنل پولیس آفیسر (RPO) مالاکنڈ زاہد نواز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) لوئر چترال محمد خالد خان کی خصوصی ہدایات پر لوئر چترال پولیس کے تمام افسران، جوانوں اور لیڈیز پولیس اہلکاروں کے لیے سالانہ چاند ماری (فائرنگ پریکٹس) کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

​چاند ماری کی اس تربیتی مشق کے دوران پولیس لائنز کے تجربہ کار انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی تمام افسران اور اہلکاروں سے فائرنگ کروائی جا رہی ہے تاکہ ان کی نشانے بازی اور عملی صلاحیتوں کو مزید جلا مل سکے۔

​اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عزیز الدین، ڈی ایس پی سیکیورٹی قربان پناہ، آر آئی (RI) پولیس لائنز سب انسپکٹر ابرار احمد اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

​اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پولیس افسران نے بتایا کہ سالانہ چاند ماری کا بنیادی مقصد پولیس فورس کو اسلحے کے بہترین اور محفوظ استعمال کی عملی تربیت دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشق سے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، جس سے وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور امن و امان کی بحالی کے لیے بھرپور اور موثر کارروائی کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔