تازہ ترین

دنین میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، 68 ہزار روپے نقدی سمیت مالِ مسروقہ برآمد

چترال (چترال ایکسپریس) لوئر چترال پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دنین میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے نقدی اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل چترال احمد عیسیٰ کو ملزم کی گرفتاری اور واقعے کی تفتیش کا ٹاسک سونپا تھا، جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی۔

ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال اے ایس آئی علی نواز کی سربراہی میں ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان الرحمن ولد مجیب الرحمن سکنہ موڑکہو، حال دنین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 68 ہزار روپے نقدی، چاندی اور دیگر سامان بھی برآمد کیا، جس کی مجموعی مالیت 62 ہزار 500 روپے بتائی گئی ہے۔

لوئر چترال پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Back to top button