تازہ ترین

اپر چترال قاقلشٹ میں اسماعیلی بوائے سکاؤٹس کیمپورال 2026 اختتام پذیر

چترال (چترال ایکسپریس) آغا خان یوتھ اینڈ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے قاقلشٹ کے خوبصورت مقام پر منعقدہ اسماعیلی بوائے سکاؤٹس کیمپورال 2026 تین روزہ کامیاب سرگرمیوں کے بعد اختتام پذیر ہوگئی۔ کیمپ 21 سے 23 اپریل تک جاری رہا، جس میں اپر اور لوئر چترال سے تعلق رکھنے والے نوجوان سکاؤٹس نے بھرپور شرکت کی۔

کیمپ کا مرکزی تھیم “لیڈر اینڈ سروائیول” رکھا گیا تھا، جس کے تحت شرکاء کو قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ، ہائیکنگ، ذہنی صحت، ابتدائی طبی امداد، سکاؤٹس کی تاریخ اور ضوابط سے متعلق عملی و نظری تربیت فراہم کی گئی۔ اس دوران کیمپ فائر اور دیگر سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا، جبکہ شرکاء کو مختلف گروپس میں تقسیم کر کے تربیتی عمل کو مزید مؤثر بنایا گیا۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حمید اللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر معظم علی بنگش، یوتھ آفیسر عثمان سیرنگ، اے ڈی ای او اسپورٹس راجہ ذوالفقار علی یفتالی، چیئرمین اسپورٹس بورڈ اعجاز حسین، ڈسٹرکٹ کمشنر اسماعیلی بوائے سکاؤٹس باسط علی سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک، حمد، نعت اور قومی ترانے سے ہوا، جبکہ شرکاء نے کلچرل شو پیش کیا اور صفائی مہم میں بھی حصہ لیا۔ آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے سکاؤٹس میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

مقررین نے اس موقع پر کہا کہ نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں، نظم و ضبط اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اس قسم کے پروگرامز نہایت اہم ہیں، اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کے تسلسل کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO