تازہ ترین

چترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی

چترال (چترال ایکسپریس) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) چترال کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔
جلسے سے گرینڈ الائنس کے ضلعی صدر ضیاء الرحمن، صوبائی رہنما خیر اللہ حواری، وقار احمد، مولانا محمد قاسم، محمد اشرف، سلیم عباس، نثار احمد، سعود آزاد اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں سرکاری ملازمین شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ حکومتی پالیسیوں نے ملازمین میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔
ملازمین نے مطالبہ کیا کہ نئی پینشن اصلاحات واپس لے کر پرانا پینشن سسٹم بحال کیا جائے، اسکولوں اور ہسپتالوں کی نجکاری اور آؤٹ سورسنگ کا عمل فوری روکا جائے، تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے اور ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے۔ علاوہ ازیں ملازمین کی اپ گریڈیشن سے متعلق رکے ہوئے نوٹیفیکیشنز فوری جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
مظاہرین نے بعد ازاں چترال پریس کلب کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، جہاں شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اور حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔
مقررین نے خبردار کیا کہ اگر ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاجی تحریک کو پورے صوبے تک پھیلا دیا جائے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock