تازہ ترین

الخدمت بنو قابل نوجوانوں کے لیے سنہری موقع، مفت آئی ٹی کورسز کی فراہمی

چترال(چترال  ایکسپریس)الخدمت فاؤنڈیشن کے “بنو قابل” پروگرام کو چترال کے نوجوانوں کے لیے ایک بہترین اور امید افزا موقع قرار دیا جا رہا ہے، جہاں نوجوانوں کو مفت آئی ٹی اور آن لائن اسکلز سیکھنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

سابق ضلعی صدر جے آئی یوتھ چترال جہانزیب احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج دنیا تیزی سے ٹیکنالوجی، آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ نوجوان جدید تقاضوں کے مطابق خود کو آئی ٹی اور آن لائن مہارتوں سے آراستہ کریں تاکہ وہ عالمی سطح پر روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں اسلام آباد میں inDrive کے ذریعے کیب بک کرنے پر 600 روپے کرایہ ادا کیا گیا، جس میں سے تقریباً 150 روپے اُس کمپنی یا فرد کو گئے جس نے یہ ایپ اور ٹیکنالوجی تیار کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اصل طاقت ٹیکنالوجی، اسکلز اور آئی ٹی کی ہے۔

جہانزیب احمد کے مطابق اگر چترال کے نوجوان بھی کمپیوٹر، آئی ٹی اور آن لائن اسکلز سیکھ لیں تو وہ گھر بیٹھے دنیا بھر کے لوگوں کے لیے کام کر سکتے ہیں، بہتر روزگار حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت “بنو قابل” پروگرام نوجوانوں کو مفت کورسز کے ذریعے اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھانے کا موقع دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “آج سیکھا گیا ایک ہنر کل پوری زندگی بدل سکتا ہے۔”

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO