تازہ ترین

چترال: کباڑ ڈیلرز کے ساتھ پولیس کا خصوصی اجلاس، ریکارڈ کی مکمل دستیابی اور مشکوک اشیاء کی روک تھام پر زور

چترال (چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل چترال سجاد حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال بلبل حسن نے کباڑ کاروبار سے وابستہ افراد کے ساتھ تھانہ سٹی چترال میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، مشکوک اشیاء کی خرید و فروخت کی روک تھام اور چوری شدہ سامان کی تجارت کی بیخ کنی کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ پولیس حکام نے واضح کیا کہ ایسے کاروبار میں شفافیت اور قانونی تقاضوں کی پابندی ناگزیر ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال نے کباڑ ڈیلرز کو ہدایت کی کہ وہ ہر قسم کی خرید و فروخت کا مکمل اور باقاعدہ ریکارڈ مرتب کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا مشکوک سامان کی فوری اطلاع پولیس کو دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اور تاجروں کے درمیان باہمی تعاون انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
اجلاس میں شریک کباڑ کاروبار سے وابستہ افراد نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے قانون کی پاسداری اور مشکوک سرگرمیوں کی بروقت اطلاع دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO