تازہ ترین

شہزادہ شاہ رحیم آغا خان کے دورے کی تیاریاں، ٹی ایم اے چترال کا دیدارگاہ گرم چشمہ کا دورہ

چترال (چترال ایکسپریس) ٹی ایم اے چترال کے تحصیل میونسپل آفیسر حیدر ایوب خان نے رکن صوبائی اسمبلی لوئر چترال کے ہمراہ گرم چشمہ میں واقع دیدارگاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہزادہ شاہ رحیم آغا خان کے متوقع دورے کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران مختلف سہولیات، صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی امور کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر تحصیل میونسپل آفیسر حیدر ایوب خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹی ایم اے چترال اس اہم موقع پر بھرپور تعاون  فراہم کرے گی اور بہترین بلدیاتی سہولیات و انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ معزز مہمانوں اور عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO