تازہ ترین

گرم چشمہ دیدار گاہ کے انتظامات کا جائزہ، ایم پی اے فاتحُ الملک علی ناصر کا تفصیلی دورہ

چترال (چترال ایکسپریس) ایم پی اے، ڈیڈک چیئرمین اور ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال مہتر فاتحُ الملک علی ناصر نے گرم چشمہ ویلی میں قائم دیدار گاہ کا تفصیلی دورہ کیا اور متوقع دیدار کے سلسلے میں کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ اسماعیلی برادری کے حاضر امام کی متوقع آمد کے پیش نظر مذکورہ مقام کو دیدار گاہ کی حیثیت حاصل ہے جہاں بڑی تعداد میں زائرین کی آمد متوقع ہے۔ اسی تناظر میں انتظامات کو مؤثر اور منظم بنانے کے لیے دورے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

دورے کے دوران سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور پارکنگ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ٹی ایم او چترال لوئر حیدر ایوب خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے مختلف انتظامی معاملات پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے ایک مخصوص جگہ مختص کر دی گئی ہے جہاں جلد لیولنگ کا کام مکمل کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور زائرین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مہتر فاتحُ الملک علی ناصر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور دیدار کے موقع پر عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO