تازہ ترین

پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا چترال میں دھرنا، عوام اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد میں شرکت

​چترال (چترال ایکسپریس) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پٹرولیم لیوی میں اضافے کے خلاف لوئر چترال کے اتالیق پل پر احتجاجی دھرنا مسلسل جاری ہے، جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔ یہ احتجاجی دھرنا روزانہ شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہتا ہے۔

​اتوار کے روز دھرنے کے شرکاء سے جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مغفرت شاہ، ضلعی امیر وجیہہ الدین، نائب امیر مولانا جمشید احمد، ضلعی سیکرٹری عبدالحق، سابق ویلج چیئرمین عبدالحق، شجاع الحق بیگ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

​مقررین نے اپنے خطاب میں پٹرولیم لیوی کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ایک ایک کارکن اس ناانصافی اور معاشی ظلم کے خلاف کمربستہ ہو چکا ہے۔ رہنماؤں نے عزم کا اظہار کیا کہ جب تک اس ناہق ٹیکس کا خاتمہ نہیں ہو جاتا اور احتجاج کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جاتا، تب تک جماعت اسلامی اور چترال کے عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔