
انسپکٹر سے ڈی ایس پی پر ترقی، قربان پناہ کے اعزاز میں ڈی پی او آفس میں تقریب
چترال (چترال ایکسپریس) ڈی پی او آفس بلچ لوئر چترال میں انسپکٹر سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس آفیسر قربان پناہ کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ایس پی ایلیٹ فورس لوئر چترال عتیق الرحمن اور ایس پی انویسٹی گیشن اقبال کریم نے
ترقی پانے والے آفیسر قربان پناہ کو ڈی ایس پی کے پروموشن بیجز لگائے اور انہیں ترقی پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل چترال احمد عیسیٰ، سابق ایم پی اے سعید احمد، آر آئی پولیس لائن سب انسپکٹر ابرار احمد، پی اے نور زمان، ہیڈ کلرک ہدایت الرحمن، انچارج ڈی ایس بی سب انسپکٹر امان اللہ، ایم ٹی او اے ایس آئی فضل کریم سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکار
بھی موجود تھے۔
قربان پناہ اس سے قبل تھانہ شغور میں بطور ایس ایچ او اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ تقریب کے شرکاء اور سینئر پولیس افسران نے انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے
نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سینئر افسران نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈی ایس پی قربان پناہ اپنی نئی ذمہ داریاں بھی محنت، دیانت داری، فرض شناسی اور جانفشانی کے ساتھ انجام دیتے ہوئے محکمہ پولیس کے وقار میں مزید اضافہ کریں گے۔
