
قاری محمد احمد مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع لوئر چترال کے نئے امیر منتخب
چترال (چترال ایکسپریس): مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع لوئر چترال کے امیر کا انتخاب مکمل ہو گیا، جس کے نتیجے میں مولانا قاری محمد احمد 16
ووٹ حاصل کر کے 5 ووٹوں کی برتری سے نئے امیر منتخب ہو گئے۔
اس سلسلے میں جماعتی ذمہ داران اور اراکین کا ایک اہم انتخابی اجلاس منعقد ہوا، جس کی نگرانی صوبائی امیر الشیخ محمد روح اللہ توحیدی اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری و چیئرمین الشیخ عمر بن عبدالعزیز نے کی۔
امارت کے منصب کے لیے سابق امیر مولانا عمر قریشی اور مولانا قاری محمد احمد کے درمیان مقابلہ ہوا۔ ووٹنگ کے عمل میں مولانا قاری محمد احمد نے 16 جبکہ مولانا عمر قریشی نے 11 ووٹ حاصل کیے۔
انتخاب کے نتائج سامنے آنے پر جماعتی حلقوں اور اراکین کی جانب سے نومنتخب امیر کو مبارکباد دی گئی اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ اپنی دینی و علمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع لوئر چترال میں جماعت کو مزید فعال اور منظم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
