تازہ ترین

سٹی چترال پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار، مالِ مسروقہ برآمد

چترال (چترال ایکسپریس)تھانہ سٹی چترال پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مالِ مسروقہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ سٹی چترال کی حدود مورڈہ آڑیان میں واقع آرا مشین کے اندر ترکانی کی دکان میں چوری کی واردات کی رپورٹ درج ہونے پر ایس ڈی پی او سرکل چترال احمد عیسیٰ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال سب انسپکٹر بلبل حسن کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی۔

تفتیشی ٹیم نے جدید تفتیشی طریقہ کار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم شاہ زیب علی شاہ سکنہ مورڈہ چترال کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے مالِ مسروقہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ لوئر چترال پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔