تازہ ترین

لاوی کے کسان گوہر الرحمٰن کی حب الوطنی اور ذمہ داری: مارخور کے بچے کی حفاظت پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

​چترال (چترال ایکسپریس)وائلڈ لائف ڈویژن چترال کے دفتر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دروش کے گاؤں لاوی سے تعلق رکھنے والے کسان گوہر الرحمٰن کو ان کی اعلیٰ ذمہ داری اور جنگلی حیات سے محبت پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا گیا۔ کسان گوہر الرحمٰن نے اپنی بکریوں کے ریوڑ میں حادثاتی طور پر شامل ہونے والے ‘کشمیر مارخور’ کے ایک بچے کو بحفاظت محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا تھا۔
​تقریب کے مہمانِ خصوصی چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین تھے، جنہوں نے ڈویژنل فارسٹ آفیسر (ڈی ایف او) وائلڈ لائف رضوان اللہ کے ہمراہ کسان گوہر الرحمٰن اور ان کے پڑوسی موسیٰ خان میں انعامات اور اسناد تقسیم کیے اور ان کی بر وقت اقدام کو سراہا۔
​تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے کہا کہ کسان گوہر الرحمٰن نے نایاب جنگلی جانور کی جان بچا کر قدرتی حیات کے تحفظ میں روشن مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر مارخور پاکستان کا قومی اور تاریخی اثاثہ ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ وائلڈ لائف کی انتھک کوششوں سے چترال میں مارخور کی آبادی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور باقاعدہ ‘ٹرافی ہنٹنگ’ شروع ہو چکی ہے، جس کی رقم مقامی کمیونٹی کو بااختیار بنانے اور غربت کے خاتمے پر خرچ کی جا رہی ہے۔
​ڈی ایف او وائلڈ لائف رضوان اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ مضبوط نیٹ ورک قائم کیا جا رہا ہے تاکہ ہر شہری جنگلی حیات کا محافظ بن سکے۔ تقریب میں ایس ڈی ایف او لوئر چترال شفیق احمد، کمیونٹی نمائندے شہزادہ ارحم، وائلڈ لائف حکام اور مقامی معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔