تازہ ترین

جمعیت علمائے اسلام لوئر چترال کی ضلعی مجلسِ عمومی کا اجلاس کل ہو گا، تمام انتظامات مکمل

چترال (چترال ایکسپریس)جمعیت علمائے اسلام لوئر چترال کی ضلعی مجلسِ عمومی کا ایک اہم اور مقررہ اجلاس کل بروز اتوار، 18 اکتوبر صبح 10 بجے مدرسہ تحفیظ القرآن، دینین چترال میں منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تر تنظیمی و انتظامی امور مکمل کر لیے گئے ہیں۔

​ترجمان جے یو آئی کے مطابق تمام معزز اراکینِ مجلسِ عمومی کو دعوت نامے ارسال کیے جا چکے ہیں۔ جماعتی دستور اور تنظیمی ذمہ داریوں کے پیشِ نظر تمام اراکین سے مؤدبانہ التماس ہے کہ وہ اس اہم اجلاس میں اپنی شرکت بروقت اور یقینی بنائیں۔

​ترجمان نے مزید کہا کہ اگر کسی معزز رکن کو کسی تکنیکی یا دیگر وجہ سے دعوت نامہ موصول نہیں ہو سکا، تو وہ اسی خبر / اطلاع کو باضابطہ دعوت نامہ تصور کرتے ہوئے اجلاس میں ضرور شرکت فرمائیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔