تازہ ترین

شندور ویلفیئر ٹرسٹ چترال کراچی کی طرف سے ارسون اور نگر کے سیلاب متاثرین میں نقد رقوم تقسیم ۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ضلع نائب ناظم جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالشکور نے اتوار کے روز ارسون اور نگر کے سیلاب متاثرین میں نقد رقوم تقسیم کیئے۔اُن کے ساتھ یوسی عشریت کے ڈسٹرکٹ ممبر مولانا انعام الحق اور عبدالمجید بھی تھے۔اُنہوں نے شندور ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے جن گھروں میں تین سے پانج افراد شہید ہوئے تھے اُن کے لواحقین کو پندرہ پندرہ ہزار روپے،جن گھروں میں ایک اور دو شہید ہوئے تھے اُن کی لواحقین کو دس دس ہزار روپے تقیسم کیے۔جو گھر مکمل سیلاب میں بہہ چکے تھے اُن کے مکینوں کو پانج پانج ہزار روپے تقسیم کیئے،جذوی نقصان والوں کو ایک ایک جوڑا زنانہ کپڑے دئیے۔فی جوڑے کی قیمت دو ہزار روپے تھی۔تقسیم کے موقع پر ویلج ناظم ارسون مولانا سمیع اللہ ،کونسلر عثمان اور عبدالقدیر بھی موجود تھے۔اُنہوں نے شندور ویلفیئر ٹرسٹ کے زمہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔کہ اُنہوں نے مشکل کے اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ تعاون کرکے اُن کے مشکلات کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوئے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔