پاک آرمی نے چترال کھوت میں کریش ہونے والے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر کے ڈھانچے کو کھوت کے عوام کو بطور تحفہ دے دیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) پاک آرمی نے سیلاب کے دوران بالائی علاقہ تورکہو کے مقام کھوت میں کریش ہونے والے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر کے ڈھانچے کو کھوت کے عوام کو بطور تحفہ دے دیا ہے ۔ جسے کھوت کے پولوگراونڈ میں نصب کیا گیا ہے۔ جو سیلاب کی یاد دلاتا رہے گا ۔ یہ ہیلی کاپٹر چترال میں سیلاب کے دوران ریلیف کے سامان کی ترسیل اور پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ اور حادثہ کے روز بھی ایک مرحومہ heli cخاتون کی نعش کو چترال سے ریلیف کے سامان کے ساتھ کھوت پہنچانے کے بعد واپس آتے ہوئے اپنی اُڑان بر قرار نہ رکھ سکا ۔ اور بد قسمتی سے حادثے کا شکار ہو گیا ۔ تاہم اُس میں سوار تیرہ افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے ۔ چونکہ ہیلی کاپٹر دو ٹکڑے ہو گیا تھا ۔ اس لئے اُس کی تمام مشینری آرمی اور ائر فورس کے متعلقہ ٹیم نے اپنی نگرانی میں نکال لی ہے ۔ اور ڈھانچے کو کھوت کے عوام کے حوالے کیا گیا ہے ۔ جو کہ ایک یاد گار کے طور پر رکھا جائے گا ۔

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔