جے یو آئی (ف) کے رہنماءمفتی کفایت اللہ کو جیل سے رہا کر دیا گیا
فیصل آباد (نیٹ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماءمفتی کفایت اللہ کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ ”میرا دل جلا ہوا ہے، پارٹی قائد اجازت دیں تو ن لیگ کے خلاف انتخابی مہم چلاﺅں “۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے دباﺅ پر ہی انہیں جیل سے رہا کیا گیا ہے اور اگر ان کی پارٹی دباﺅ نہ ڈالتی تو رہائی بھی نہ ملتی۔