چترال میں موسم سرما کی آمد سے پہلے پہلے بحالی کے کاموں پر ہنگامی بنیادوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ضلعی ناظم مغفرت شاہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ نے چترال میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے امدادی اداروں کا کانفرنس بلانے کے فیصلے پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے بروقت اور سیلاب سے متعلق مسائل کے حل کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ جولائی اور اگست کے مہینوں میں چترال کے طول وغرض میں تاریخ کے بدترین سیلاب نے تباہی مچادی اور چترال کی چھ لاکھ آبادی کو کئی ماہ تک محصورکرکے رکھ د ی اورکاروبار زندگی کو معطل کرکے رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ چترال کی جغرافیائی وسعت کی وجہ سے حکومت کے بس میں نہیں کہ سیلاب برد انفراسٹرکچر کی بحالی کم سے کم مدت میں مکمل کرکے زندگی کو معمول پر لایا جاسکے جس کے امدادی اداروں کے ساتھ رابطہ کاری قائم کرنااور ان کا سپورٹ حاصل کرنا وقت کا تقاضا تھا جس کا چیف سیکرٹری نے احساس کرکے اور کانفرنس کا اہتمام کرکے ایک اہم پیش رفت کی ہے جو کہ ان کی قابلیت اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے زور دے کرکہاکہ چترال میں موسم سرما کی آمد سے پہلے پہلے بحالی کے کاموں پر ہنگامی بنیادوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى