تازہ ترین

اہلسنت والجماعت کی طرف سے دنین میں عظیم الشان مظلوم مدینہ کانفرنس کا انعقاد

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام گذشتہ روز جامع مسجد گلوغوٹیک دنین میں ایک عظیم الشان مظلوم مدینہ کانفرنس منعقد ہوئی ۔ جس میں خلیفہ سوئم حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت اور دینی خدمات پرروشنی ڈالی گئی ۔ چترال کے معروف خطیب اور ادیب و شاعر حافظ خوش ولی خان ولی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ حضرت عثمان غنیؓ وقت کے وہ عظیم خلیفہ تھے جو چالیس دن تک پیاسا رہ کر شہادت قبول کی اور ملک میں انتشار اور خونریزی کا دروازہ بند کر دیا ۔ اُمت مسلمہ کو انتشار و افتراق سے بچا لیا ۔ کانفرنس میں بزرگ عالم دین مولانا سراج الدین ،مولانا جاوید الرحمن ، مولانا افتخارالدین نے خطاب کیا ۔ اور چترال کے مشہور نعت خوان مفتی حسان الدین اور دیگر نے نعتیہ کلام پیش کیا ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO