تازہ ترین

مشکلات سے دوچار مسلمان بھائیوں کی دل کھول کر مددکریں۔حافظ عبد الرؤف کاپریس کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)جماعت الدعوۃ کے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن مرکزی چیئرمین حافظ عبد الرؤف نے گذشتہ روز چترال پریڈ گراؤنڈ کے مقام میں DSC00487ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نہ صرف پاکستان بلکہ تمام بیرونی دنیا میں بھی آفت سماوی کا شکار ہونے والے متاثرین کی ہر ممکن امداد کررہا ہے۔ یہ ایک اسلامی مشن ہے کہ مسلمان جہاں بھی مشکلات سے دوچار ہوں ان کے دیگر مسلمان بھائی ان کی دل کھول کر مدد کریں اور انہیں اس مصیبت سے نکالنے کی بھر پور جدوجہد کریں ضلع چترال میں فلاح انسانیت کے کارکن سیلابوں کے دوران متاثریں کی جن کے مکانا ت مکمل طور پر سیلاب میں بہہ گئے تھے کیلئے شلٹر تعمیر کرنے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد وہ اپنی طرف سے نہیں بلکہ مخیر افراد کے تعاون سے لوگوں میں تقسیم کررہے ہیں ۔ جنہوں نے دل کھول کر اپنے متاثرہ بھائیوں کی امداد کیلئے انہیں دیا ہے۔یہ سب کچھ مسلمانوں کی جذبہ ہمدردی اور کشادہ قلبی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی فہرست بنا کر ان کے مکانات کیلئے ٹین کی چادریں اور دیگر ضروری سامان مہیا کررہاہے۔حافظ عبدالرؤف نے کہاکہ فلاح انسانیت فاونڈیشن نے اس آفات کے دوران اور اس کے بعد متاثریں اور مصیبت زدگان کی ہرممکن امدادکی جس کا مقصد کسی کو خوش کرنا یا کوئی اور مقصد ہرگز نہیں بلکہ رضائے الٰہی کا حصول ہے اور یہ مقصد پیش نظر تھاکہ ہمارے رضاکار اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر ضلعے کے گوشے گوشے میں ریلیف پہنچانے کا ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ اس موقع پر جماعت الدعوۃ ضلع دیر کے امیر ابو ہارون ،تحصیل ناظم مستوج مولانا یوسف ،شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پرجماعت الدعوۃ کے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے وائیس چیئر مین ایف آئی ایف شاہد محمد،ڈاکٹر ظفرچیمہ،زونل انچارچ ایف آئی ایف دیر زون ابو ہارون،کوارڈینیٹر ایف آئی ایف ابوبکر محمد شفیق اور عامر بٹ موجود تھے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى