وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف چترال کے ساتھ والہانہ محبت رکھتے ہیں۔پی ایم ایل (ن) چترال کامشترکہ بیان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی نائب صدر فضل رحیم ایڈوکیٹ،سب ڈویژن مستوج کے صدر محمد شہاب الدین ایڈوکیٹ اور سب ڈویژن چترال کے صدراور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمد کوثر ایڈوکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف چترال کے ساتھ والہانہ محبت رکھتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ 16سال قبل یکم جون1999کو چترال کے دورے پر آکر اسوقت ایک ارب روپے پیکیج کا اعلان کیا تھا۔جسمیں سے کچھ رقم سایورچ سکول کے لئے ریلیز ہوئے تھے۔اور باقی رقم ترقیاتی کاموں کے لئے تھے۔مگر اُن کی حکومت ختم ہونے پراُن پر عملدآمد نہیں کیا جاسکا۔اُنہوں نے کہا کہ 16سال بعد میاں نواز شریف دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوکر چترال کا دو دفعہ دورہ کیا۔سیلاب اور زلزلہ متاثرین کے غم میں شریک ہونے کے علاوہ چترال کے لئے30میگاواٹ بجلی،لواری ٹنل کو دسمبر2016سے پہلے تکمیل ،چکدرہ چترال روڈ سمیت چترال مستوج روڈ،لٹکوہ اور بمبوریت وغیرہ کی تکمیل کی خوشخبری سنایا۔وزیراعظم نواز شریف چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چترال کو وسطی ایشیائی ممالک سے ملارہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے عملی کاموں کے ذریعہ چترالی عوام کے دل جیت لئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) چترال میں ابھرتی ہوئی طاقت بن گئی ہے۔اور لوگ جوق درجوق مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کے لئے بے تاب ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔