تازہ ترین

زلزلہ سے متاثرہ مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کے لئے دل کھول کر عطیات دیں ۔امیر جے آئی ضلع چترال مولانا جمشید احمد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن نے ہر آفت سماوی اور ڈیزاسٹر کے موقع پر متاثریں کو ممکنہ سہولیات بہم پہنچانے اور ان کے مصائب اور مشکلات میں کمی لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اس سال بھی سیلاب کے متاثریں کی ضلع بھرمیں مقدور بھر مدد کی اور اب زلزلے کے متاثریں کی مدد کے لئے سرگرم عمل ہے۔ پیر کے روز پی آئی اے چوک چترال میں چترال کے متاثرین زلزلہ کی امداد کے لئے کیمپ کی افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اہالیان چترال سے اپیل کی کہ وہ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کے لئے دل کھول کر عطیات دے دیں تاکہ موسم سرما کی آمد سے پہلے پہلے ان کی ریلیف اور دوبارہ آبادکاری کو ممکن بنایا جاسکے۔ اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر عبدالکبیر ، جنرل سیکرٹری رفیع الدین ، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ اور سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی بھی موجود تھے۔ مولانا چترالی اور عبدالکبیر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق