تازہ ترین

خوراک اور دیگر اشیاء ضروریہ چترال پہنچانے کیلئے لواری ٹنل کو ٹرکوں کیلئے کھولا جائے ۔عمائدین کا پریس کانفرنس سے خطاب

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) جماعت اسلامی کے قائدین اورسینئر نائب صدر تجار یونین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ چترال سیلاب اور اب زلزلے سے متاثرہ ضلع ہے ۔ اس لئے خوراک اور دیگر اشیاء ضروریہ چترال پہنچانے کیلئے لواری ٹنل کو ٹرکوں کیلئے کھولا جائے ۔ اور اوقات میں بھی اضافہ کیا جائے ۔ تاکہ چترال میں اشیاء کی قلت پر قابو پایا جا سکے ۔ چترال پریس کلب میں سابق ایم این اے مولانا عبد الاکبر چترالی ، امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد ، نائب صدر تجار یونین چترال عبادالرحمن ، مولانا سلامت اللہ ، عتیق احمد و حکیم مجیب اللہ وغیرہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ۔ کہ این ایچ اے کی مشینری ، ٹرک آئل ٹینکر لواری ٹنل کے راستے دن رات چترال آتے ہیں ۔ لیکن چترال کیلئے خوراک ، ادویات اور دیگر ضرورت کی چیزیں لانے والے ٹرکوں کو ٹنل کے اندر سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے ۔ جس کی وجہ چترال ابھی سے اشیاء خوردونوش اور اشیاء صرف کی قلت کا شکار ہو چکا ہے ۔ اور تمام اشیاء کی قیمتوں میں تیس سے پچاس فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔ جبکہ ٹرکوں کو مزید روکنے کی صورت میں ضلع میں قحط کا پڑ جانا یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مزدہ گاڑیاں ایک طرف چترال کی ضرورت کی اشیاء کی ترسیل پوری نہیں کر سکتیں ۔ اور دوسری طرف ان گاڑیوں میں سامان کا بھاری کرایہ وصول کیا جاتا ہے ۔ جس سے چترال کے متاثرہ لوگوں پر ناقابل یقین حد تک اضافی قیمت کا بوجھ پڑ جائے گا ۔ مولانا چترالی نے مطالبہ کیا ۔ کہ ٹرکوں کیلئے ایک مکمل دن مختص کیا جائے ۔اور ٹنل سے آمدورفت کا شیڈول بھی منگل ،جمعہ کی بجائے اتوار ، بدھ کر دیا جائے ۔ تاکہ کام کی غرض سے پشاور جانے والے مسافروں کاہفتہ اتوار کا دن چھٹی کی وجہ سے ضائع نہ ہو ۔ نائب صدر تجار یونین عبادالرحمن نے صوبائی اور مرکزی حکومت سے پُر زور اپیل کی ۔ کہ چترال میں زلزلے سے متاثرہ دکانداروں کی مالی مدد کی جائے ۔ جن کی لاکھوں مالیت کے سامان زلزلے کی وجہ سے تباہ ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ نہایت افسوس کا مقام ہے ۔ کہ تاجر برادری کے نقصانات کو قطعی طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ اور اُن کی بحالی کیلئے حکومت کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے ۔ امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید نے وزیر اعظم اور صوبائی حکومت سے اپیل کی ۔ کہ اپنے اعلانات کے مطابق چترال کے مکمل اور جزوی متاثرین کی مالی امداد کی جائے ۔ جبکہ صوبائی حکومت نے کئی متاثرین کو لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کی ہے ۔ جن میں خصوصا انتہائی غریب لوگوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO