تازہ ترین

گورنر کے پی کے نے صوبے کے تمام یونیورسٹی کو چترالی طلباء سے داخلہ فیس نہ لینے کا نوٹفیکیشن جاری کیا ہے۔نیازاے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گورنر خیبر پختونخواہ مہتاب احمد خان عباسی نے صوبے کے تمام یوینورسٹیز کو چترالی طلباء سے داخلہ فیس نہ لینے کا نوٹفیکیشن جاری کیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے ضلعی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ فیس معافی کے سلسلے میں ضلعی صدر سید احمد خان گورنر سیکرٹریٹ سے رابطہ کرنے پر پارٹی دفتر کو مذکورہ نوٹفیکیشن کی نقولات فراہم کئے گئے ہیں۔جوکہ چترالی طلباء وطالبات اور عوام کی اطلاع کے لئے میڈیا میں مشتہیر کئے جارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ مذکورہ نوٹفیکیشن میں ایس بی بی یو شرینگل کا نام بھی شامل ہے جوکہ نوٹفیکیشن نمبر 17میں موجود ہے۔اُنہوں نے کہا اس کے باوجود طلباء سے داخلہ فیس کی وصولی غیر قانونی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق