ہَدیتْہ الھادی پاکستان کی طرف سے دروش میں زلزلہ متاثریں میں امدادی سامان تقسیم۔
دروش ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) ہَدیتْہ الھادی پاکستان کی طرف سے گزشتہ روز دروش میں متاثرین زلزلہ میں امدادی سامان تقسیم کئے گئے جس میں کمبل ، آٹا اور چاول شامل تھے۔ ہَدیتْہ الھادی خیبر پختونخوا کے صدر رضیت با اللہ نے متاثرین زلزلہ میں اشیاء خور دنوش تقسیم کیے۔ اس موقع پر متاثرین زلزلہ سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ آفات کے اوقات میں اللہ رب العزت کے حضور سربہ سجود ہوکر ہمیں سب سے پہلے اپنی گناہوں کی معافی مانگنی چاہئے اور مصیبت کے وقت حضور اقدس حضرت محمد مصطفی ؐ کے نقش قدم پر عمل کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ مدد کرنی چاہئے اُنہوں نے کہا کہ ہَدیتْہ الھادی دکھ کی ان گھڑیوں میں چترال کے عوام کے ساتھ ہیں۔ متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی کاروائیاں مزید جاری رہیگی ۔اْنہوں نے کہا ہے کہ ہم چترالی عوام کیطرف سے پیر ہارون علی گیلانی صدر ہَدیتْہ الھادی پاکستان اور ان کے ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ مشکلات سے دوچار ضلع چترال کے متاثرین کو اْنہوں نے یادکیا اورتقریباً 6 ٹن سے زائد امدادی سامان چترال بھیجا جو کہ تقریباً پانچ سو کے قریب خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔اخر میں زلزلے سے جان بحق اور زخمی ہونے والوں کیلئے اجتماعی دُعا کی گئی۔