فافن کی تعاون سے کاروان چترال کے زیراہتمام ایک روزہ ٹرنینگ کا اہتمام

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) فافن کے تعاون سے گذشتہ دنوں چترال میں کاروان کے دفتر میں ضلع گورننس سپورٹ گروپ کے لئے ایک روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن تھے۔اس تجرباتی ورکشاپ کا مقصد ضلعی سطح پر ایسے گروپ تشکیل دینا تھا جو الیکٹرویل ریفارم اور ووٹررجسٹریشن کے مسائل متعلقہ اداروں تک اپنی آواز پہنچائیں۔ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر کاروان شفیق الرحمن نے ڈی جی ایس جی کے ممبروں کو ضلع سطح پر مسائل کی نشاندہی اور متعلقہ اداروں تک اپنی آواز پہنچانے پر تفصیل سے گفتگو کی۔مہمان خصوصی سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے اس نوعیت کے مسائل کو ضلعی سطح پراُجاگر نہیں کیا گیا ۔اب یہ چترال کے اندر بہت بڑا اقدام ہے اُنہوں نے پراجیکٹ کے کاموں کو سراہا اور اپنی طرف سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔