چترالی طلباء کا صوبائی وزیر مظفر سید سے ملاقات

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترالی طلباء کی ایک 6رکنی وفد عمیر خلیل اللہ،انعام اللہ،مجیب الرحمن،ابرار ررحمن،محکم الدین اوراختشام الحق نے گذشتہ روز صوبائی وزیر فنانس مظفر سید سے اُن کی رہائش گاہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبائی وزیر کو چترالی طلباء کے مسائل سے آگاہ کیا۔خاص کر طلباء کے فیس کی معافی کو عملی جامہ پہنانے کی بات پر تفصیل بحث ہوئی۔صوبائی وزیر مظفر سید نے گورنر خیبر پختونخواہ مہتاب احمد خان عباسی کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ کرنے اور ہر فورم میں چترالی طلباء کے لئے آواز اُٹھانے اورچترالی طلباء کے ساتھ اپنے ہرممکن تعاون کرنے کی یقین دلایا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى