آفاق انسائیکلو پیڈیا کوئز مقابلوں میں آغا خان ہایئر سیکنڈری اسکول سین لشٹ کی بہترین کارکردگی

چترال(نمایئندہ چترال ایکسپریس)گزشتہ دنوں ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی(آفاق ) کے زیر انتظام ضلع چترال کے گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کے لیے آفاق انسائیکلو پیڈیا کوئز کا انعقاد کیا گیا جس میں چترال بھر کے مختلف سکولوں کے تین سو سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔ اس مقابلے میں آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ کے  چار طلبہ ٹاپ ٹین  میں آئے ۔جس کی تفصیل اس طرح ہے۔ عرفان علی ولد نوروز خان کلاس ہشتم نے100 میں سے 87،سید اسد علی شاہ ولد مظہر علی شاہ اور شہکار حیات ولد زار محمد کلاس ہشتم 84 جبکہ اسی اسکول کے صمصام علی ولد غلام علی کلاس ہشتم 82 نمبر لےکرنمایاں پوزیشن  حاصل کیں۔

اس کے علاوہ تمام اسکولوں  میں کارکردگی کی بنیاد پر اسکول ہذا کو تیسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔