تازہ ترین

چترال،مستوج کے قریب گاڑی حادثہ دو افراد جان بحق،13زخمی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) مستوج کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد جان بحق جبکہ 13شدید زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مستوج داخل کر دیا گیا ہے جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔گاڑی میں زیادہ تر خواتین سوار تھے۔واقعات کے مطابق ایک ٹیکسی لینڈ کروزر گاڑی نمبر PSD 713مستوج سے سور لاسپور جارہی تھی گراموڑی کے نزدیک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں دو افراد مبارک شاہ ولد شیشہ خان سکنہ ہرچین لاسپور ،مسماۃ کرن دختر محمد شریف عمر20سال سکنہ ہرچین لاسپور موقع پر جان بحق ہوئے جبکہ 13افراد سلطان زار،مسماۃ روبینہ،مسماۃ شمائلہ،مسماۃ ثریا،مسماۃ یاسمین،مسماۃ ندویم،ڈرائیور اعجاز،دینار ولی۔شیر حسین،امیر بیگ ،عنایت،ذاکر،اکبر عالم ساکنان لاسپور شدید زخمی ہوئے جنہیں THHہسپتال مستوج داخل کر دیا گیا ہے جہاں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔اُدھر حادثے کی اطلاع ملتے ہی چترال پولیس اور چترال سکاؤٹس کے جوانوں نے پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے حادثے کا شکار افراد کو کھائی سے نکالنے اور ہسپتال پہنچانے میں مدد دی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

مزید دکھائیں

متعلقہ آپڈیٹ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
إغلاق