صوبائی حکومت نے چترال میں مائیکرو ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے لئے ایک ارب روپے فراہم کئے ہیں۔ڈی سی اُسامہ احمد وڑایچ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ضلع چترال کے مسائل کے حل کے سلسلے میں پی ٹی آئی ضلع چترال کے نوجوانوں کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر د اُسامہ احمد وڑایچ کے ساتھ ڈی آفس چترال میں منعقد ہوا جسمیں ضلع چترال کے سلگتے ہو ئے مسائل کے حل کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر چترال نے ضلع چترال میں ڈپٹی کمشنر ٹاکس فورس کے قیام پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل مقامی رضا کاروں کے بغیر ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا ہم عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں چترال میں ڈپٹی کمشنر ٹاسک فورس قائم کردی گئی جو کہ عوامی مسائل کے حل میں ضلعی انتظامیہ کی مدد کرے گی اور یہ ٹاسک فورس فلاحی کاموں ، قدرتی آفات میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔شر کا ء اجلاس نے حالیہ لوکل کونسل کے سکرٹریز بھر تیوں میں بے قاعدگیوں کا شفاف انکوائری کرانے اور حقداروں کو ان کا حق دلانے پر زور دیا۔ساتھ ہی چترال میں سوختنی لکڑی کی قلت ، اشیا ء خوردونوش کے قیمتوں کا جائزہ لینے ، واپڈا حکام، ہسپتال روڈ میں گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ اور دوسرے سر کاری محکموں میں بد انتظامیوں کا تفصیلی ذکر کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے چترال میں مائیکرو ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے لئے ایک ارب روپے فراہم کئے ہیں لیکن کام کی رفتار سست ہے مگرآنے والے وقتوں میں ان پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز ہو گی اور عوام کو جلد ریلیف مل جا ئے گی۔ انہوں نے یقین دلایاکہ عوام اپنی شکایات 8300 پر مسیج کرکے رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے نوجوانوں نے چترال ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے شکایات سیل قائم کرنے، ڈپٹی کمشنر ٹا سک فورس کے قیام، جعلی ادویات کے خلاف کاروائی اور تجاوزات کے خلاف مثبت کاروائی کرنے پر ڈپٹی کمشنر چترال کا شکریہ ادا کیا۔اور آخر میں ڈپٹی کمشنر چترال نے یقین دلایا کہ بہت جلد چترال کے عوام کو چترال میں تبدیلی نظر آئے گی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔