تازہ ترین

اے این پی چترال کا ہنگامی اجلاس،سید جمشید مرحوم کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی کابینہ کا اجلاس ضلعی صدر مولانا عبداللطیف کی صدارت میں ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سید جمشید مرحوم کی بہیمانہ اور بے رحمانہ قتل کو انتہائی بذدلانہ بعل قرار دیکر موجودہ صوبائی حکومت کی امن ومان برقرار رکھنے میں ناکامی قرار دیا گیا۔اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔اجلا س میں مرحوم سید جمشید کی شہادت کو دہشت گردی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کی جدہ جہد اور واضح حکمت عملی کا نتیجہ قراردیا۔اور یہ واقعہ بھی اُن کی قربانیوں کی ایک کڑی ہے۔جو عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین اور کارکن دیتے آئیے ہیں۔اجلاس میں مرحوم کی ایثال وثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور اُن کے اہل خاندان اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق