تازہ ترین

بجلی فی یونٹ تین روپے کم کرکے اور پٹرولیم کی قیمتیں برقرار رکھکر وفاقی حکومت نے غریب عوام کا ایک بار پھر خیال رکھا ہے۔نیاز اے نیازی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)بجلی فی یونٹ تین روپے کم کرکے اور پٹرولیم کی قیمتیں برقرار رکھکر وفاقی حکومت نے غریب عوام کا ایک بار پھر خیال رکھا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے بجلی کے فی یونٹ میں تین روپے کمی کرکے غریب عوام پر بوجھ کم کرنے کی کوشش کی ہے اور ساتھ ہی اوگرا کی سفارشات کے باوجود پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نہ کرکے اور سابقہ قیمت برقرار رکھ کر مرکزی حکومت نے ایک اور اچھا اقدام کیا ہے۔مسلم لیگ ن کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف تیزی سے گامزن ہے،ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں میں تیزی آگئی ہے انشاء اللہ بہت جلد لوڈشیڈنگ کا بھی خاتمہ کیا جائیگا۔اُنہوں نے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں تین روپے فی یونٹ کمی کرکے غریب عوام کے بوجھ کم کرنے کے لئے ایک اچھا فیصلہ کیا ہے۔اور اُمید ہے مزید بھی کمی کی جائیگی۔نیازی اے نیازی ایڈوکیٹ نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنا دورہ سوات کے دوران کسٹم ایکٹ واپس لینے کا بھی اعلان کرینگے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چترال بھی متوقع ہے۔اور چترال میں ایک بڑے جلسے سے خطا ب کرینگے اور چترال کی تعمیر وترقی کے لئے مزید اعلانات کا بھی امکان ہے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق