دروش میں بجلی کی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جارہی ہے؛ متعلقہ ادارے اور مقامی انتظامیہ کی عدم دلچسپی

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) دروش شہر میں بجلی کی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جارہی ہے جسکی وجہ سے عوامی سطح پر تشویش اور مایوسی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دروش اور اسکے ملحقہ علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والا شیشی بجلی گھر سے بجلی سپلائی درہم برہم ہے جسکی وجہ سے رمضان المبارک کے اس با برکت مہینے میں شدید گرمی کے دوران لوگوں کو اذیت ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم اس مسئلے کے حل کیلئے مقامی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے لوگوں میں شدید مایوسی پھیل چکی ہے۔ اس حوالے سے دروش کے منتخب بلدیاتی نمائندگان اور عوام دروش ملکر بھرپور احتجاج کیلئے تیاری کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں اگلے اتوار کو ایک بڑے مشاورتی اجلاس کی کال دی گئی ہے جسکے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ بجلی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکامی کی وجہ سے عوامی سطح پر دروش کے مقامی انتظامیہ پر شدید تنقید کی جارہی ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔