تازہ ترین

HIKAP کے بانی ممبران کے خلاف ساز باز اور بدنیتی سے جھوٹی ایف آئی آر کاٹ دی گئی ہے۔ سازشوں کو بے نقاب کرینگے۔پیراگلائڈرز

بونی (نمائندہ چترال ایکسپریس )بونی کے پیراگلائڈرز نے ایک پریس ریلیز میں گزشتہ دن اپنے خلاف اخباری بیان کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ حاجی شہزادہ فرہاد عزیز اپنے دیگر رفقاء سوشل ویلفیئر افیسر اور مقامی تھانہ کے ساتھ ساز باز کر کے ملی بھگت سے ہندوکش ایسو سی ایشن فار پیراگلائیدنگ کے بانی ممبران کے خلاف بدنیتی سے ایک جھوٹی مقدمہ درج کراکے گرفتاری کی ایک نا کام کوشش کی اور اس سے پہلے بھی مذکورہ افراد نے ایسے ہتھکنڈے استعمال کر نے کی نا کام کوشیش کر تے رہے ہیں۔ اصل میں موصوف اور اس کے ساتھیوں نے HIKAP کو ہائی جیک کر کے اپنے مفاد میں استعمال کر کے لاکھوں روپے غیر قانونی ظور پر ہڑپ کر چکے ہیں اور اب اپنے کارتوتوں کو چھپانے اور قانونی سزا سے بچنے کے لیے HIKAP کے مغزز ممبران کو ہراسان کر کے ان کو ذہنی تکلیف پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اس لیے آج ہنگامی طورپر HIKAP بونی کے ممبران نے متفقہ ظور پر اس پریس ریلز کے ذریعے آگاہ کر تے ہیں کہ مذکورہ افراد کے کار توتوں کو ایک ایک کر کے سامنے لایا جائے گااور سازشوں کو بے نقاب کرینگے جس میں سول سوٹ کے علاوہ اینٹی کر پشن کا دروازہ بھی کٹھکٹایا جائے گا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق