تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ گرلز ہائی سکول چترال کے لئے بس کا عطیہ کریں۔نادر خان نائب ناظم ویلیج کونسل بلچ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)نادر خان نائب ناظم ویلیج کونسل بلچ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دنین چترال میں طلبات کیلئے ایک بس کی آشد ضرورت ہے۔بس نہ ہونے کی وجہ سے سکول کے طلبات پیدل سفر کرکے آتے جاتے ہیں۔جس سے طلبات کو سخت تکلیف ہوتی ہیں۔سردیوں کے موسم میں کافی سردی ہوتی ہے اور بازار میں گاڑیوں کی آمدرفت بھی کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے طلبات کے پیدل آنے جانے سے جانی نقصان بھی ہونے کا اندیشہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلے بھی مطالبہ کرچکا ہوں۔لیکن اُس پر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔اس سلسلے میں ایم پی اے فوزیہ بی بی آپنا کردار ادا کریں۔اُنہوں نے وزیر اعلیٰ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سے پروزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ گرلز ہائی سکول چترال کے لئے ایک بس عطیہ کرے تاکہ طلباءت کو سکول آنے جانے میں کو ئی تکلیف اٹھانی نہ پڑے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔