مڈکلشٹ سے دروش آنے والی گاڑی حادثہ کا شکار؛ 9افراد زخمی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) مڈکلشٹ سے دروش آنے والی گاڑی حادثہ کا شکار ہونے سے دو خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا جیب نمبر APL-2016سواریوں کو لیکر مڈکلشٹ سے دروش آرہی تھی کہ شیشی کوہ کے گاؤں بیلہ میں حادثہ کا شکار ہوگئی جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار نو افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک شدید زخمی ہے۔ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کے انچارچ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد یعقوب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے جنہیں فوری طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ ان میں ایک شدید زخمی شامل ہے ۔ زخمیوں میں محمد شیر ولد ملنگی، انوار الدین ولد افسر خان، شجاع الدین ولد جندول احمد،نادر خان ولد عابد خان، نور نادر ولد نادر خان، احمد زمان ولد شیر زمان ، زار بی بی ولد شیر زمان، ازل محمد اور زوجہ ازل محمد شامل ہیں۔ زخمیوں میں نور نادر ولد نادر خان عمر 16سال کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔
اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے زخمی افراد نے بتایا کہ جائے وقوعہ میں سڑک نہایت خستہ حال ہے جوکہ حادثے کا سبب بنی ۔ انکا کہنا تھا کہ پورے ویلی کے روڈ اسی طرح ناگفتہ بہہ ہیں جو کہ موت کو دعوت دیتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔