تازہ ترین

مقبوضہ کشمیرمیں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی ختم نا ہوسکی

سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی درندگی کا سلسلہ جاری ہے آج بھی نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی لگا دی ۔ کشمیر میں مسلسل 83ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے،سرینگر کی جامع مسجد اور وادی کی دیگر بڑی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی ختم نا ہوسکی۔حریت رہنما ﺅں نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ آزادی کے حق میں اجتماعات کا انعقاد کریں اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انکے مشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں،بھارتی پولیس نے انسانی حقوق کے ممتاز علمبردار خرم پرویز کو سرینگر میں گرفتار کرلیا، کٹھ پتلی انتظامیہ نے 70ویں روز بھی پوری مقبوضہ وادی میں سخت کرفیو اور دیگر پابندیوں کا نفاذجاری رکھا ، پابندیوں کے باعث لوگ جامع مسجد سرینگر اور مقبوضہ وادی کی دیگر بڑی مساجد میں نما ز جمعہ ادا نہیں کر سکے،ہزاروں لوگ کرفیو اور دیگر پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سرینگر ، بڈگام، گاندر بل ، بانڈی پورہ، کپواڑہ، اسلام آباد، بارہمولہ، پلوامہ، شوپیاں، کولگام اور دیگر علاقوں کی سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی اور پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔انہوں نے پاکستان کے جھنڈے بھی لہرائے،بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گولیاں اور پیلٹ فائرکیے اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے باعث سیکڑوں مظاہرین زخمی ہو گئے، ادھر سرینگر کے ایک ہسپتال میں ایک نوجوان باسط مختار زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیاجس سے جاری کشمیر انتفادہ کے دوران شہید ہونیوالے کشمیریوںکی تعداد 103ہوگئی ہے، باسط مختار پانچ ستمبر کو بھارتی پولیس کی طرف سے مظاہرین پر فائرنگ کے دوران زخمی ہو گیاتھا، ہزاروں افراد نے شہیدنوجوان کے جنازے میں شرکت کی ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO