تازہ ترین

جامع مسجد بلال بکرآباد میں بچوں کی اصلاحی پروگرام کا انعقاد ۔۔

چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس) جامع مسجد بلال بکرآباد میں اصلاحی پروگرام منعقد ہوا۔جس میں مقامی جید علماء کرام قاری ذاکراللہ ، مولانا محب اللہ، مولاناعبد الغفور، قاری سردار علی، مولانا حمید احمد کے علاوہ دوسرے لوگوں نے بھر پور شرکت فرمائیں۔محفل کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد مدرسہ ترتیل القرآن کے بچوں نے نعت شریف کے علاوہ ، محرم کی فضیلت و آداب ، اسلامی مہینوں کے نام ، اور بچوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں پر جوش تقریریں کیں۔ مولانا حمید احمدجو مدرسے کے استاد خاص ہے۔اس کی نگرانی میں بچے ناظرہ قرآن، حفظ القرآن، تجوید احسن طریقے سے پڑھتے ہیں۔ مہمان خصوصی کیلئے گورنمنٹ دارالعلوم شاہی مسجد چترال کے صدر حضرت مولانا حفیظ الرحمن مدَظِلہ کو مدعو کیا گیا تھا۔ مولانا حفیظ الرحمن نے بچوں کی اصلاح اور احسن تربیت کے سلسلے میں مختلف امور میں بحث کئے۔مولانا نے فرمایا آئے روز معاشرے میں بچوں کی تربیت اور اصلاح ہر والدین کی اولین ذمہ داری ہے ۔ ہمیں اپنے معاشرے کو صحت مند بنانے کیلئے اس قول کو اہمیت دیکر ایک بچے کو آنے والے کل کا ایک بہترین انسان بنانا ہوگا تاکہ وہ ایک اچھا اور سمجھدار انسان بن سکے۔بچے مستقبل کا سرمایہ ہیں۔ اسلئے یہ بات نہایت ہی اہم ہے کہ ان کی پرورش کیلئے اچھے ادارے کی کوشش جہاں اسلامی معلومات کے علاوہ دیگر معاشرتی پہلوؤں کو بھی سیکھ سکے ۔ ماحول دینی ہو تو اس کا اثر بچے کی ذہن کو متاثر ضرور کرتا ہے ورنہ عموماََ نئی نسل اپنے مذہب اور دین سے کوسوں دور نظر آرہی ہے۔ اس کمی کیلئے بھی والدین اور گھر کے افراد ہی ذمہ دار ٹھہرائے جائیں گے۔بچوں کی بہترین مستقبل کا ضامن یہی دینی مدارس ہے۔ ہمیں ہر لحاظ سے ان مدارس کے ساتھ خصوصی تعاون کرنے میں پیش پیش ہونا چاہئے۔تاکہ یہ مستقبل میں ہمارے لئے دینی و دنیاوی اعتبار سے کارآمد بن سکے۔ شرکاء محفل نے استاد مدرسہ ترتیل القرآن مولانا حمید احمد کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ اس کے بعد بچوں میں گولڈ میڈل ، قرآن پاک اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔محفل کا اختتام اجتماعی دعا کے ساتھ ختم ہوا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى