تازہ ترینکھیلوں کی خبریں

بونی ، انٹر زونل سکول ٹورنامنٹ سال 2016 جاری۔

بونی (جمشید احمد)انٹر زونل سکول ٹورنامنٹ سال 2016گورنمنٹ ڈگری کالج بونی گراونڈ میں جاری ہے جس میں زونل سطح پر مختلف سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں جن میں فٹ بال ،کر کٹ، ولی بال ،رسہ کشی ،دوڑجبکہ ادبی پروگراموں میں تقاریری مقابلہ ،حسن قرات دیگرشامل ہیں ٹورنامنٹ کو چلانے کے لیے سکول ٹیچرز پر مشتمل انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ٹورنامنٹ کے جنرل سیکرٹری آحمداللہ وائیس پرنسپل ہائی سکول ریشن اس کے ہمراہ کمیٹی اراکین میں عبدالصمد خان ہیڈ ماسٹر ہائی سکول وریجون، اکرام الدیں رضاخان، شاہنواز، فیاض علی ،زایداحمد ،تنزیل ودیگر شامل ہیں۔ٹورنامنٹ انتہائی خوشگوار ماحول میں جاری ہے موقع پر ٹورنامنٹ سکرٹری آحمد اللہ نے بتایا کہ طلباء کھلاڑیوں کے لیے ہر ممکن سہولیات موجود ہیں انتظامیہ، ٹی ایچ کیو ہسپتال، ٹی ایم اے کا بھی تعاون وقتاً فوقتاً حاصل ہے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق