تازہ ترین

وزیر اطلاعات پرویز رشید اور گورنر کے پی کے چتر ال کے ریڈیو سٹیشن کی بلاوجہ بندش کانوٹس لیں اور ذمہ دار حکام سے جواب طلبی کی جائے

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کے ثقافتی اور ادبی حلقوں نے ریڈیو پاکستان چترال کے ایف ایم93کو بند کرنے پر وفاقی حکومت اورمسلم لیگ (ن) کی قیادت پر سخت تنقید کی ہے۔اور اس کو ن لیگ کی چترال دشمنی سے تعبیر کیا ہے۔ایک اخباری بیان میں شاہ جان قریشی،عبدالنواز عندلیب اورروزگارعلی فقیر نے وزیر اطلاعات پرویز رشید اور گورنر خیبر پختونخوااقبال ظفر جھگڑا سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال کے ریڈیو سٹیشن کی بلاوجہ بندش کو نوٹس لیا جائے اور ذمہ دار حکام سے جواب طلبی کی جائے۔بیان میں اس بات پر افسوس کااظہار کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت نے چترال کے سرکاری ریڈیو اسٹیشن کو بند کرکے ادب اور ثقافت سے تعلق رکھنے والے حلقوں کو ایک بارپھر مایوس کیا ہے۔یاد رہے جولائی2014میں بھی موجودہ حکومت نے ریڈیو پاکستان چترال کو بند کیا تھاایک سال بعداگست 2015میں سابق جی او سی ملاکنڈ میجر جنرل نادر خان کی مداخلت پر ریڈیو پاکستان کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock