آغاخان ہائر سیکنڈری سکول چترال میں کھیلوں کا میلہ احتتام پذیر

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) گزشتہ دنوں آغاخان ہائر سیکنڈری سکول چترال میں کھیلوں کا میلہ احتتام پذیر ہوا -احتتامی تقریب کے مہمان خصوصی کھیلوں کا ضلعی آفیسر جناب عبد الرحمت جبکہ تقریب کی صدارت  جنرل منیجراے۔ کے۔ای ۔ ایس۔پی ،چترال ریجن  بریگڈئیر (ریٹائرڈ) خوش محمد نے کی۔ تقریب کے دیگر معزز مہمانوں میں  پولو کے مشہور کھلاڑی مقبول علی، چترال فٹبال کلب کے سابق معروف کھلاڑی رحمت جعفر  اور اے۔کے ۔ای۔ایس۔پی کے اعلیٰ عہدیداراں شامل تھے۔مہمان خصوصی نے معیاری تعلیم کے ساتھ آغاخان ہائر سیکنڈری سکول چترال میں منعقد ہونے والے دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کی تعریف کی اور اسپورٹس کمیٹی کی نظم وضبط کو سراہا۔

کھیلوں کا میلہ ۱۸ اکتوبر سے ۲۴ اکتوبر تک جاری رہا ۔ میلے میں سات قسم کےگیمز یعنی فٹ بال، کرکٹ، ولی بال، بیٹمنٹن سنگلز،ڈبل  اور ٹیبل ٹینس سنگلز اور  ڈبلزکے مقابلے ہوئے جس میں فٹ بال ،کرکٹ اور ٹیبل ٹینس ڈبلز میں فرسٹ ائیر کی ٹیمیں جیت کے حقدار پائیں ۔ولی بال اور بیڈ مینٹن ڈبلز میں سیکنڈ ائیر کی کلاس نے کامیابی حاصل کی ۔اسی طرح  بیڈ مینٹن اور ٹیبل ٹینس سنگلز میں بالترتیب کلا دہم وائیڈ نے کامیابی حاصل کیں۔ کامیاب ٹیموں کے کپتان نے مہمانان گرامی اور صدر محفل سے ٹرافی اور سرٹیفیکٹس حاصل کیں۔

اس اسپورٹس میلے  کے  منعقد کرنے کے کئی مقاصد میں سے  ایک بنیادی مقصد یہ بھی تھاکہ آغا خان ایجوکیشن سروس کے بنیادی اقدار کو بچوں میں اجاگر کیا جائے ۔اس لیے اسپورٹس کمیٹی نے طلباء میں  انہی اقدار کو مد نظر رکھ کر Fairness(شفافیت) Creativity (تخلیقیت) Passion (جذبہ) Rigour (سخت محنت)Integrity(راست بازی) Respect(باہمی احترام)کی بنیاد پر  میڈلز اوسناد تقسیم کئے ۔

اس میلے میں روزانہ کی بنیاد پر قواعد وضوابط بنائے جاتے تھےاور انھیں لاگو کیا جاتا تھا اور ہر دن کے احتتام پر فیڈ بیک دیا جاتا تھا۔پورے میلے میں اس نظم وضبط کو بر قرار رکھا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔