شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی نے بی اے،بی ایس سی کے سالانہ امتحانات برائے 2017کے لئے امتحانی داخلوں کا اعلان کردیا۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)کنٹرولر امتحانات شہید بے نظیربھٹویونیورسٹی شرینگل ڈاکٹر محمد علی کے دفتر سے جاری شدہ اعلامیے کے مطابق مذکورہ یونیورسٹی نے سال2017کے سالانہ امتحانات برائے BA, BSc (Part I & II) کے لئے امتحانی شیڈول جاری کر دیاہے ۔نارمل فیس کے ساتھ امتحانی فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ07 مارچ2017مقرر کیا گیا ہے جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ کی تاریخ 17مارچ ، دوہرے فیس کے ساتھ27مارچ اور تہرے فیس کے ساتھ06اپریل2017 مقرر کیا گیا ہے۔ریگولر اور لیٹ کالج امید واروں کے داخلہ فارم متعلقہ کالجوں کو ارسال کئے گئے ہیں اورپرائیویٹ امیدواروں کے داخلہ فارم حبیب بنک کے تمام شاخوں میں بلامعاوضہ دستیاب ہے ۔ داخلہ فارم چترال کیمپس سے بھی لیاجاسکتاہے۔اسکے علاوہ یونیورسٹی کے ویب سائٹ www.sbbu.edu.pk/exams/index.php سے بھی فارم ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ مذکورہ امتحانات مورخہ02مئی 2017سے شروع ہونگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔