چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کی خصوصی ہدایت پر چترال سکاؤٹس کی
ریسکیو ٹیم امدای سامان جو گذشتہ دنوں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیوخت میں اُتاری گئی تھی شیرشال کے متاثرین تک پہنچانے کیلئے جمعرات کے صبح روانہ کردی گئی تھی۔تاہم شاشاہ کے مقام پر موسم کی خرابی، سلائنڈنگ کے خطرے
اور راستے کی بندیش کی وجہ سے واپس ہوگئی۔شاشاہ کے مقام پر مقامی آبادی اور رضاکاروں کے ٹیم نے پاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کے حق میں زبردست نعرے لگائے اورپاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کے
کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ عوام کی خدمت کے لئے تیار رہتی ہے۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں