
تازہ ترین
سردار مہتاب احمد خان کو چیئرمین پی آئی اے مقرر کرنے پرمبارکباد۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیاز ی ایڈوکیٹ نے
سابق گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب احمد خان کو ہوا بازی کا مشیرمقرر کرنے اور چیئرمین پی آئی اے مقرر ہونے پراُنکو مبارکباد دی ہے۔اور اُمید ظاہر کیا ہے کہ اُن کی قیادت میں پی آئی اے اپناکھویا ہوا ساکھ واپس حاصل کرے گا۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے نئے چیئرمین پی آئی اے سے چترال کے لئے پی آئی اے پروازوں کو سابقہ ہفتہ وار14پروازے بحال کرنے کے ساتھ کرایوں میں بھی کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
