حویلیاں میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا انجن خراب تھا، بلیک باکس رپورٹ؛ تین ماہ کے اندر حتمی نتیجے پر پہنچ جائیں گے، سیکریٹری سول ایوی ایشن

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حویلیاں حادثے میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے بلیک باکس کی رپورٹ موصول ہوگئی جس میں انجن خراب ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے پی کے 661 کے بلیک باکس کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس میں انجن خراب ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ سیکریٹری سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ رپورٹ کے مطابق طیارے کا انجن خراب تھا تاہم حادثے سے متعلق 3 ماہ کے اندرکسی حتمی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔ اس سے قبل جنوری میں بھی بدقسمت طیارے کی بلیک باکس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ طیارے نے لینڈنگ کی کوشش نہیں کی تھی جب کہ مزید تحقیقات سے پتہ چلے گا کہ انجن ٹھیک ہونے کے باوجود طیارہ اچانک حادثے کا شکار کیسے ہوا۔ واضح رہے کہ 7 دسمبر کو چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا اے ٹی آر 42 طیارہ ایبٹ آباد کے قریب حویلیاں میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 47 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔