چترال ‘ احتجاج کے الزام میں گرفتار تمام بے گناہ افراد کی رہائی کے احکامات ،آئی جی پی کاپی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبدالطیف اور ایم پی اے فوزیہ بی بی پر مشتمل وفد سے ملاقات

پشاو ر(نمائندہ چترال ایکسپریس)انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین محسود نے چترال میں ہونیوالے واقعہ کے خلاف احتجاج کرکے املاک کو نقصان پہچانے کے الزام میں گرفتار تمام بے گناہ افراد کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ بدھ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عبدالطیف اور ایم پی اے فوزیہ بی بی پر مشتمل وفد نے آئی جی پی صلاح الدین محسود سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں وفد نے چترال میں رونماء ہونے والے واقعہ کے بارے میں آئی جی پی کو آگاہ کیا۔ اور کہاکہ ملزم کی جانب سے توہین آمیز کلمات کے بعد رونماء ہونے والا معاملہ جذباتی ہونے کے ساتھ فطری بھی تھا انتظامیہ نے احتجاج اور دیگر املاک کو نقصان اورقانون کو ہاتھ میں لینے کی پاداش میں سینکڑوں افراد کو گرفتار کرچکی ہے جن میں بھاری اکثریت بے گناہ لوگوں کی ہے لہذا انہیں رہا کیا جائے۔ اس موقع پر آئی جی پی نے ڈی آئی جی مالاکنڈ سے فون پررابطہ کر کے تمام بے گناہ افراد کو رہا کرنے کرنے کے احکامات جاری کئے اس موقع پر آئی جی نے کہاکہ بعض عناصر مذہب کی آڑ میں امن و امان کو خراب کرنے کے لئے سازش کرتے ہیں جبکہ چترال صوبے کاپرُامن ضلع رہا ہے اور رہے گا ۔ اس کا کریڈٹ چترال کے پرامن عوام کو جاتاہے انہو ں نے اپنے ضلع کو بچا کر رکھا ہے ۔ اب اس پرُامن ضلع کے امن وامان کے خراب کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنائینگے ۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے تمام گزارشات پر فوری عملد رآمد کیا جائے گا ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔