تازہ ترین

دونمبر کے آئیس کریم فروشوں کے خلاف انتظامیہ جلد از جلد کاروائی کرکے اُنہیں ضلع بدر کریں۔وقاص احمد ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) معروف قانون دان وقاص احمد ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہار آتے ہی چترال میں دو نمبر کے آئیس کریم والوں کی برمارشروع ہوگئی ہے۔ یہ لوگ چترال شہر کے گلیوں میں جاکر چھو ٹے چھو ٹے بچوں پر یہ دو نمبر کے مضر صحت ائیس کریم فروحت کرتے ہیں جسکی وجہ سے مہلک بیماریاں پھلنے کاقوی اندشہ ہے اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال،ڈی پی او، اسسٹنٹ کمشنر اور تجار یونین کے نو منتخب صدر سےاس چیز کا نوٹس لینے کا پُرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے نونہالوں کو دونمبرکے ناقص اور مضر صحت اشیا خوردنوش سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں،اُنہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو لوگ اس بات پرسوچنے پر مجبور ہونگے کہ چترال میں دو نمبر کے اشیا خوردونوش فروخت کرنے والوں کے ساتھ انتظامیہ ملی ہوئی ہیں اور اُن کی ایما پر یہ سپ کچھ چترال میں ہورہا ہے اور اُن کو اس کاروبار میں حصہ ملتا ہے۔ یہ بات حقیقت ہے کہ ساٹھ سال کی گند یکدم صاف کرنا ممکن نہیں ہیں لیکن پھر بھی ہم کو اپنا فرص نبھانا ہے جو زرہ برابر ہی کیوں نہ ہو

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔